07:48 , 24 اپریل 2026
Watch Live

ہانیہ کا بنا ہیلمٹ بائیک پہ سٹنٹ،شنیرا اکرم کا سخت ردعمل

پاکستانی نژاد آسٹریلوی سماجی کارکن اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ ہانیہ عامر کو حالیہ وائرل ویڈیو میں بغیر ہیلمٹ موٹر بائیک چلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے محفوظ طرزِ عمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ہانیہ سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مگر بغیر ہیلمٹ بائیک چلانا غیر قانونی اور خطرناک ہے۔

یہ بھی پرھیں : ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

"یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں — یہ غیر قانونی اور غیر محفوظ ہے”، شنیرا نے کہا اور زور دیا کہ عوامی شخصیات کو خطرناک حرکات کی بجائے روڈ سیفٹی کو فروغ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات لاکھوں لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں، پر اثر ڈالتی ہیں، اس لیے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی، جہاں کئی صارفین نے شنیرا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION